مہرخبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ العطیہ نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے سعودی عرب ، امارات اور بحرین کے ساتھ اختلافات فی الحال ختم ہوگئے ہیں۔
قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین کے سفراء کی واپسی مذکورہ ممالک سے متعلق ہے۔ خلیج فارس تعاون کونسل میں ہونے والے معاہدے میں کسی فریق کی کوئی کامیابی نہیں بلکہ ہم نے ایکدوسرے کے ساتھ اپنے نظریات کو قریب کیا ہے۔