مہر نیوز/ 21 اپریل / 2014 ء :ہندوستان کی انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ مسلمان 48 گھنٹوں میں ہندو علاقوں سے نکل جائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ مسلمان 48 گھنٹوں میں ہندو علاقوں سے نکل جائیں۔ریاست راجستھان کے شہر راج کوٹ میں ہندو وشوا پریشد اور بجرنگ دل کے انتہا پسندوں نے مکان خریدنے والے ایک مسلمان تاجر کے گھر کے سامنے زبردست مخالفانہ مظاہرہ کیااور مطالبہ کیا کہ مسلمان ہندوبستیوں سے نکل جائیں۔مسلمان تاجر کے گھر کے سامنے مظاہرے میں وشوا ہندو پریشد کے سربراہ نے بجرنگ دَل کے مظاہرین کو حکم دیا کہ گھر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیں۔وشوا ہندو پریشد کےصدر توگڑیاپرویننے گھر خریدنے والے مسلمان کو حکم دیا کہ 48 گھنٹوں میں گھر خالی کردے ۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس کے دفتر پر پتھروں ،ٹائراور ٹماٹروں سے حملہ کیا جائے گا۔