مہر نیوز/ 17 اپریل / 2014 ء :کویت اور عمان کے وزراء خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قطر اور سعودی عرب، امارات اور بحرین کے درمیان باہمی اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت اور عمان کے وزراء خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قطر اور سعودی عرب، امارات اور بحرین کے درمیان باہمی اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اخـار الحیات کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اور سعودی عرب و امارات اور بحرین کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔

ادھر کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الصباح نے بھی کہا ہے کہ  قطر اور سعودی عرب کے اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان روابط معمول کے مطابق جاری ہیں۔ واضخ رہے کہ قطر کی خارجہ پالیسیوں سے سعودی عرب، امارات اور بحرین نے اختلاف کرتے ہوئے اپنے سفراء کو دوحہ سے بلا لیا تھا ۔ قطر مصری اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمین کی حمایت کرتا ہے جبکہ سعودی عرب اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قراردیتا ہے۔