مہر نیوز/ 17 اپریل / 2014 ء :ولنشیا میں کنگز کپ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کنگز کپ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ہے۔ ریال میڈرڈ نے جیت کا جشن میں بھی خوب منایا۔ولنشیا میں کھیلا گیا فائنل انتہائی دلچسپ رہا ۔گیارہویں منٹ میں اینجل ڈی ماریا نے گول کرکے ریال میڈرڈ کو برتری دلادی۔پہلا ہاف ریال میڈرڈ کی برتری پر ختم ہوا۔اڑسٹھ ویں منٹ میں ایک اور خوبصورت گول دیکھنے کو ملا۔مارک بارٹرا نے ہیڈ کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچایا اور میچ برابر کر دیا۔کھیل ختم ہونے سے چند منٹ پہلے گیراتھ بیل نے کمال کا گول کیا اور ریال میڈرڈ کو چیمپین بنا دیا۔اس موقع پرہرطرف جشن کا سما تھا۔