مہر نیوز/ 10 اپریل / 2014 ء :روسی وزارت خارجہ نے نیٹو کے سکریٹری جنرل راسموسن کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے مغربی ممالک کی سرد جنگ کے دور کی ادبیات سے تعبیر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فیکس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ نے نیٹو کے سکریٹری جنرل اندرے فوگ راسموسن کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے مغربی ممالک  کی سرد جنگ کے دور کی ادبیات سے تعبیر کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق راسموسن کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ نیٹو ایک خاص مجمع میں تبدیل ہونے کی تلاش کررہا ہے۔ واضح رہے کہ راسموسن نے یوکرائن میں روسی مداخلت پر ماسکو کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرائن میں ماسکو کی مداخلت روس کا سنگين اشتباہ ہوگا۔نیٹو کا کہنا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن میں فوجی مداخلت کی تو نیٹو یوکرائن کا دفاع کرےگا۔