اجراء کی تاریخ: 9 اپریل 2014 - 13:50

مہر نیوز/ 9 اپریل / 2014 ء :پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف باوٴ فورم میں شرکت کے لیے آج چین روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف باوٴ فورم میں شرکت کے لیے آج چین روانہ ہوں گے۔نواز شریف چین کے دورے کے دوران چینی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک چین اقتصادی تعاون کے علاوہ دیگر امور پر بات کی جائے گی۔ وزیر اعظم نوازشریف چین کے صوبے ہینان میں منعقدہ تین روزہ باوٴ فورم سے خطاب کریں گے، چینی وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کاشغر تا گوادر اقتصادی راہداری سمیت دیگر دوطرفہ تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے نواز شریف کے دورے سے قبل اسلام آباد میں ایک زوردار دھماکے میں 21 شاہری ہلاک ہوگئے ہیں اس دھماکے کو نواز شریف حکومت کی ناکامی اور طالبان نوازی کا مظہر قراردیا جارہا ہے۔