مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب کے تعاون سے شام سے ملحقہ اردن کے علاقہ میں شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے دہشت گردوں کو تربیت دینے کا اعلان رکتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے تعاون سے اسرائيل مخالف ممالک کو ہرممکن کمزور کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھےگا۔امریکی فوجی ذرائع کے مطابق باغیوں کو زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ امریکاشام میں دہشت گردوں کے ذریعے شام کی حکومت کاتختہ الٹنے کے درپے ہے۔ امریکی حکومت نے دہشت گردوں کو سعودی عرب کے تعاون سے جنگی تربیت دینے کابھی فیصلہ کیاہے۔ امریکی فوج اردن میں دہشت گردوں کوٹریننگ دیگی۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ سعودی عرب کے تعاون سے ایسے مسلم ممالک اور تنظیموں کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے جو اسرائيل کے خلاف ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 6 اپریل 2014 - 13:37
مہر نیوز/ 6 اپریل / 2014 ء :امریکہ نے سعودی عرب کے تعاون سے شام سے ملحقہ اردن کے علاقہ میں شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے دہشت گردوں کو تربیت دینے کا اعلان رکتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے تعاون سے اسرائيل مخالف ممالک کو ہرممکن کمزور کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھےگا۔