مہر نیوز/ 5 اپریل / 2014 ء :حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای ، بعض اعلی سول و فوجی حکام اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی نور چشم ،لخت جگر ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی دردناک شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای ، بعض اعلی سول و فوجی حکام  اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی  نور چشم ،لخت جگر ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی دردناک شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس منعقد ہوئی۔

آخری مجلس میں  حجۃ الاسلام والمسلمین پناہیان  اور جناب سعید حدادیان نے پیغمبر اسلام (ص) کی نور نظر اور ام الآئمہ حضرت صدیقہ کبری سلام اللہ علیھا  کے فضائل و مصائب  بیان کئے ۔

واضح رہے کہ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ (س)کی شہادت کے سلسلے میں پیر کے دن مطابق 11 فروردین سے مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔