مہر نیوز/ 4 اپریل / 2014 ء :پاکستان کےسابق وزیر قانون بابر اعوان کاکہنا ہے کہ بھٹو کیس ری اوپن کرنے کیلئے دائر ریفرنس کی سماعت نہ ہونا پاکستانی نظامِ انصاف پربدنما دھبہ ہے، بھٹو کیس کا فیصلہ کئے بغیر مشرف کیس کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےسابق وزیر قانون بابر اعوان نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو کیس ری اوپن کرنے کیلئے دائر ریفرنس کی سماعت نہ ہونا پاکستانی نظامِ انصاف پربدنما دھبہ ہے، بھٹو کیس کا فیصلہ کئے بغیر مشرف کیس کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ مشرف کیس کامنطقی انجام ہونے والاہے،میزبان بھی تیار ہیں، مہمان بھی اور جہاز بھی تیار ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مشرف کی رہائی کیلئے این آراوکی ماں تیار کی جارہی ہے، مشرف اقدامات کی حمایت کرنے والے ججوں کے خلاف کیس ہوا تو نامور وکلاء مفت پیروی کریں گے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بھٹو کیس ری اوپن کرنے کیلئے دائر ریفرنس کی سماعت نہ ہونا پاکستانی نظامِ انصاف پربدنما دھبہ ہے، بھٹو کیس کا فیصلہ کئے بغیر مشرف کیس کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔