مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی نور نظر ،لخت جگر ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت اور عزاداری کے سلسلے میں پہلی مجلس عزا منعقد ہوئی۔
اس مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات اور حکام نے شرکت کی، حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے مجلس عزا میں ام الآئمہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا فضائل و مصائب بیان کئے جبکہ جناب محمد رضا طاہری نے مرثیہ اور نوحہ خوانی کی۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) حضرت فاطمہ (س)کی شہادت کے سلسلے میں مجالس عزا کا سلسلہ بروز جمعہ مطابق 15 فروردین 1393 ہجری شمسی پانچ دن تک جاری رہےگا۔