مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس ا افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم کورٹ بار دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے تقریب منعقد کرنے والے بار کے نائب صدر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ بار لاہور کے نائب صدر نعیم سرور کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم کورٹ بار کے ایگزیکٹیو باڈی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور بار دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی جب کہ سپریم کورٹ بارکے نائب صدر نعیم سرور کو معزول کردیا گیا۔سپریم کورٹ بار کے صدر کا کہنا ہے کہ نعیم سرور نے تقریب منعقد کرکے بار کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہیں معزول کیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 مارچ 2014 - 19:21
مہر نیوز/ 29 مارچ / 2014 ء : پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم کورٹ بار دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے تقریب منعقد کرنے والے بار کے نائب صدر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔