مہر نیوز/ 26 مارچ / 2014 ء :سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے سعودی عورتوں پر گاڑی چلانے پر پابندی عائد ہے لیکن سعودی حکومت نے سعودی فوج میں عورتوں کو بھرتی کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اس نے دلچسپی رکھنے والی عورتوں سے باقاعدہ درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے سعودی عورتوں پر گاڑی چلانے پر پابندی عائد ہے لیکن سعودی حکومت نے  سعودی فوج میں عورتوں کو بھرتی  کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اس نے دلچسپی رکھنے والی عورتوں  سے باقاعدہ درخواستیں طلب کرلی ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی سرحدوں کی حفاظت پر تعینات فورس میں مختلف عہدوں پر ابتدائی طور پر 15 خواتین بھرتی کی جائیں گی، اس سلسلے میں ملک کے قومی اخبارات میں باقاعدہ اشتہار بھی شائع کیا گیا ہے جس کے تحت سولجر انسپکٹر اور ویمن گارڈز کی حیثیت سے بھرتی کی خواہشمند خواتین کو یمن کی سرحد سے متصل صوبے جازان میں تعینات کیا جائے گا۔