مہر نیوز/ 23 مارچ / 2014 ء :دو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے ملائیشیا کے مسافر طیارے کی جنوبی بحرِ ہند کے علاقے میں تلاش کا عمل چوتھے دن میں داخل ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے ملائیشیا کے مسافر طیارے کی جنوبی بحرِ ہند کے علاقے میں تلاش کا عمل چوتھے دن میں داخل ہوگیا ہے۔ چین کی طرف سے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کے ممکنہ ملبے کی تصاویر جاری ہونے کے بعد طیارے کو تلاش کرنے کے لیے اتوار کو جنوبی بحرِ ہند کے وسیع علاقے میں آٹھ طیاروں کو بھیجا گیا ہے۔ان طیاروں میں چار سویلین اور۔ چین کے دو فوجی طیارے بھی بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تلاش میں حصہ لینے کے لیے آسٹریلیا کے شہر پرتھ پہنچے ہیں ۔ملائیشیا ایئر لائنز کا یہ مسافر طیارہ گذشتہ 15 دنوں سے لاپتہ ہے۔ اس طیارے پر 239 افراد سوار تھے جن میں اکثریت چینی مسافروں کی تھی۔