مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی بحرِ ہند میں ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کے ملبے کی تلاش کی عالمی مہم دوسرے دن دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔تلاش کی اس عالمی مہم میں چار فوجی طیاروں سمیت آسٹریلوی فضائیہ کے دو پی تھری اوریئن طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔جمعرات کو آسٹریلوی سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر میں جنوبی بحرِ ہند میں نظر آنے والے ملبے کا تعلق شاید ملائیشیا کے لاپتہ طیارے سے ہو۔ لاپتہ جہاز کی تلاش آسٹریلوی ساحلی شہر پرتھ کے جنوب مغرب میں تقربیاً 2500 کلو میٹر کے فاصلے پر کی جا رہی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 21 مارچ 2014 - 14:07
مہر نیوز/ 21 مارچ / 2014 ء :جنوبی بحرِ ہند میں ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کے ملبے کی تلاش کی عالمی مہم دوسرے دن دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔