مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی حکام نے بحر ہند میں ملنے والے ٹکڑوں کی سیٹلائیٹ تصاویر جاری کردی ہیں جس کے بعد اطلاعت ہیں کہ ملائشیا کے گمشدہ طیارے کا ممکنہ طور پرسراغ لگا لیاگیا ہے۔ ملائیشیا ائیر لائنز نے بھی تلاش کے لیے4 فوجی طیاریروانہ کردئیے۔آسٹریلیوی حکام کاکہنا ہے کہ ان ٹکڑوں میں ایک 24 میٹر یعنی 80 فٹ لمبا ہے جبکہ دوسرا 15 فٹ لمبا ہے ، حکام کے مطابق لاپتہ طیارے سے متعلق یہ اہم پیشرفت ہوسکتی ہے ، تاہم ابھی انکا جائزہ نہیں لیاگیا، پرتھ سے تقریبا ڈھائی ہزار کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب ٹکڑوں کی جانچ کے لیے طیارے روانہ کردئیے گئے ہیں ۔آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے بتایا ہے کہ سیٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں ملبے کی نشاندہی ہوئی ہے جو کہ شاید لاپتہ طیارے کا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹکڑے بحیرہ ہند کے جنوبی حصے میں دکھائی دے رہے ہیں اور اس مقام تک پہنچنے میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 مارچ 2014 - 16:04
مہر نیوز/ 20 مارچ / 2014 ء :آسٹریلوی حکام نے بحر ہند میں ملنے والے ٹکڑوں کی سیٹلائیٹ تصاویر جاری کردی ہیں جس کے بعد اطلاعت ہیں کہ ملائشیا کے گمشدہ طیارے کا ممکنہ طور پرسراغ لگا لیاگیا ہے۔