مہر نیوز/ 18 مارچ / 2014 ء :سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں کہا ہے کہ امریکہ ، قطر اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کرےگا اور جب تک قطر اپنی پالیسیاں تبدیل کرکے سعودی عرب کی ہمراہی نہیں کرتا تب تک قطر کے ساتھ سیاسی کشیدگی جاری رہےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں کہا ہے کہ امریکہ ، قطر اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کرےگا اور جب تک قطر اپنی پالیسیاں تبدیل کرکے سعودی عرب کی ہمراہی نہیں کرتا تب تک قطر کے ساتھ سیاسی کشیدگی جاری رہےگی۔سعود الفیصل نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک میں پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے میں امریکہ ثالثی کا کردار ادا نہیں کرےگا۔ سعود الفیصل نے کہا کہ قطر کو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنا پڑیں گی ورنہ اس کے ساتھ سیاسی کشیدگی کا سلسلہ جاری رہےگا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین اور امارات نے اپنے سفراء کو قطر سے واپس بلا لیا ہے اور قطر کے خلاف تادیبی کارروائیاں کرنے کی دھمکی بھی دی ہے کیونکہ قطر مصر کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمین کی حمایت کررہا ہے جبکہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات مصر کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ القاعدہ اور اخوان المسلمین دونوں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور قطر دونوں اسلامی ممالک میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی مدد کررہے ہیں اور دونوں ممالک دہشت گرد تنظیموں کو اپنے اپنے مفادات میں استعمال کرنے کی تلاش و کوشش میں ہیں۔