مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کی ریاست کریمیا کے روسی سے الحاق کے معاملے میں مغربی طاقتوں کی مداخلت پر یوکرائن کے ہیکرز کی جانب سے نیٹو کی کئی پبلک ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیٹو کی خاتون ترجمان اونالنگیسکو نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹس ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ نیٹو کی پبلک ویب سائٹس پریوکرائن کے ہیکرز کی جانب سے حملوں کا آغاز ہفتے کو ہوا جو کہ اتوار کو بھی جاری رہا تاہم بیشتر نیٹو سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔ حملوں کی وجہ سے متاثر ہونے والی ویب سائٹس میںwww.nato.int اور نیٹو کی ای میل ویب سائٹ بھی شامل ہیں۔روس کے حامی “سائبر برکت” نامی ہیکرز کے گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر بیان میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نیٹو کی ویب سائٹس کو یوکرائن کے معاملے پر مداخلت کی وجہ سے ہیک کیا ہے۔یاد رہے کہ نیٹو کے سربراہ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں یوکرائن کی ریاست کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق پر آج ہونے والے ریفرنڈم کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ جبکہ روسی صدر اور وزیر خارجہ اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق قراردے رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 مارچ 2014 - 21:21
مہر نیوز/ 16 مارچ / 2014 ء : یوکرائن کی ریاست کریمیا کے روسی سے الحاق کے معاملے میں مغربی طاقتوں کی مداخلت پر یوکرائن کے ہیکرز کی جانب سے نیٹو کی کئی پبلک ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔