مہر نیوز/ 14 مارچ / 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان  نے غزہ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی بربریت سے فلسطینیوں کی استقامت اور پائداری میں کسی قسم کا خلل ایجاد نہیں ہوگا۔ ادھر ایران کے نائب وزير خارجہ اور عربی و افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت انسانی ،اخلاقی، اسلامی اور بین الاقوامی فریضہ ہے۔ انھوں نے اسرائیل کے بھیانک جرائم پر انسانی حقوق کے دعویدار ممالک کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر اپنی آنکھیں نہ صرف بند کئے ہوئے ہیں بلکہ اسرائیل کے سنگین اور ہولناک جرائم کی پشتپناہی بھی کررہے ہیں۔