مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کےاخـار البیان نے فاش کیا ہے کہ روس کے خفیہ ادارے نے مصر کے خفیہ ادارے کا آگاہ کیا ہے کہ اخوان المسلمین نےغیرعلاقائی طاقتوں سے ملکر مصری فوج کے سربراہ اور مصر کےوزیر دفاع عبد الفتاح السیسی نیز مصری فوج کے دیگر اعلی افسروں کو ہلاک کرنےکا منصوبہ بنیا ہے اطلاعات کے مطابق اخوان المسلمین نے السیسی کے دفتر پر ایک دن متعدد راکٹ داغ کر اسے ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اخوان المسلمین نے ایک لسٹ تیار کی ہے جس میں مشخص افراد کو نشانہ بنایا جائے گا صحرائے سینا سے گرفتار ہونے والے افراد سے ایسے شواہد ملے ہیں اور ان کےقبضہ سے ایسے میزائل بھی برآمد کئے گئےہیں جن سے اس کارروائی میں استفادہ کیا جانا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 12 مارچ 2014 - 16:36
مہر نیوز/ 12 مارچ / 2014 ء :عرب ذرائع کے مطابق مصر کی اخوان المسلمین تنظیم نے مصری فوج کے سربراہ عبد الفتاح السیسی اور فوج کے دیگر اعلی کمانڈروں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنیا ہے۔