مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نے سعودی عرب ، بحرین، اور امارات نے چند روز قبل اپنے سفراء کو قطر سے واپس بلا لیا ہے اور سعودی عرب نے الجزیرہ چینل کا دفتر ریاض میں بند کردیا ہے اور الجزيرہ ٹی وی چینل کے بعض افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے سعودی عرب ، بحرین، اور امارات اب قطر کےخلاف فضائی پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ ادھر قطر نے سعودی عرب ، بحرین اور امارات کےاقدامات پر صرف افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ قطر سعودی عرب کےاقدامات کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرےگا۔ قطر کی طرف سے مصر کی تنظیم اخوان المسلمین کی حمایت اور علماء اہلسنت کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی کی حمایت کرنے پر سعودی عرب برہم ہے اور سعودی عرب نے قطر کو تاریخیسبق سکھانےکاعزم کرلیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 مارچ 2014 - 20:19
مہر نیوز/ 7 مارچ / 2014 ء : قطر نے سعودی عرب ، بحرین، اور امارات کےاقدامات کی شدید مذمتکرتے ہوئے کہا ہےکہ قطر سعودی عرب ، بحرین اور امارات کے دباؤ میں نہیں آئے گا، قطر اخوانالمسلمین کا حامی ملک ہے جبکہ سعودی عرب نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قراردیدیا ہے۔