مہر خببررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہچین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 12 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے سات فیصد کی شرح سے ترقی کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلانات بدھ کو بیجنگ میں قومی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے آغاز کے موقع پر سامنے آئے ہیں۔اس اجلاس کے ایجنڈے پر انسدادِ بدعنوانی اور ماحولیات جیسے معاملات بھی شامل ہیں۔ دس دن تک جاری رہنے والا یہ اجلاس چین کے صدر شی جن پنگ کے اقتدار کے پہلے برس کی تکمیل کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے اور اس میں تین ہزار قانون ساز ارکان شریک ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 5 مارچ 2014 - 13:36
مہر نیوز/ 5 مارچ / 2014 ء :چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 12 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے سات فیصد کی شرح سے ترقی کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔