مہر نیوز/ 1 مارچ / 2014 ء : یوکرائن میں سیاسی بحران جاری ہے امریکی صدر باراک اوبامہ نے یوکرائن میں فوجی مداخلت پر روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو یوکرائن میں فوجی مداخلت کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں سیاسی بحران جاری ہے امریکی صدر نے یوکرائن میں فوجی مداخلت پر روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ روس کو یوکرائن میں فوجی مداخلت کی قیمت  ادا کرنی پڑے گی۔یوکرائن کی وزارت خارجہ نے روس پر مسلح مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے کم از کم 10 ہیلی کاپٹر 2 ہزار فوجی لیے یوکرائن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور ان کے علاقے میں داخل ہوئے۔یوکرائن کا الزام ہے کہ روس کریمیا میں علیحدگی کی تحریک کو ہوا دے رہا ہے۔ ادھر کریمیا میں مسلح افراد نے کئی سرکاری عمارتوں اور پارلیمنٹ سمیت دو ایئرپورٹ پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین میں تیزی کے ساتھ بدلتی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اقوام متحدہ نے تمام فریقوں سے تناو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر روس نے امریکہ اور مغربی ممالک کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ اور مغربی ممالک نے یوکرائن میں جمہوری حکومت کو ختم کرکے  ایک ایسی حکومت کی حمایت  کی ہے جس کی کوئي قانونی حیثیت نہیں ہے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کا یوکرائن میں فوجی مداخلت  کا کوئي ارداہ نہیں ہے۔