مہر نیوز/ 21 فروری/ 2014 ء :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے اور فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے اور فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔افغان حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دارالحکومت کابل کے شمالی پہاڑی علاقے سروبی میں بارود  سے بھری گاڑی پولیس ہیڈکوارٹرسے ٹکرادی گئی ، حملے میں ایک پولیس اہلکارہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق برقعہ پوش دو خود کش حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی۔ طالبان دہشت گردوں  نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔