مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہامریکی ادارے سی این اے اسٹریٹجک اسٹڈیز نے اپنی رپورٹ میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے منصوبے پر خدشات کا اظہار کردیا ہے۔ امریکی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان فوج کی موجودہ استعداد طالبان دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے، 2014 کے آخر میں اتحادی افواج کے انخلا سے قبل افغان فوج کی مکمل تربیت نہ کی گئی تو افغانستان پھردہشت گردوں کی جنت بن سکتا ہے، اس لیے افغانستان میں فوج کی تربیت کے لیے 2018 تک بین الاقوامی ٹرینرز اور مشیروں کی موجودگی ضروری ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ طالبان دہشت گرد پاکستان میں موجود پناہ گاہیں اپنی عسکری قوت میں اضافے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 21 فروری 2014 - 12:52
مہر نیوز/ 21 فروری/ 2014 ء :امریکی ادارے سی این اے اسٹریٹجک اسٹڈیز نے اپنی رپورٹ میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے منصوبے پر خدشات کا اظہار کردیا ہے۔