مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں دارالحکومت اسلام آباد کو انتہائی خطرناک شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں القاعدہ ،طالبان دہشت گردوں اور لشکر جھنگوی کا سلیپرسیل بن چکا ہےجبکہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ میں طالبان دہشت گردوں، لشکری جھنگوی اور القاعدہ کا نیٹ ورک ملکی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنا ہوا ہے جو ٹارگٹ کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔ پاکستانی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بھارت دہشت گردی کرارہا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مشرقی اورمغربی سرحدوں سے اسلحہ اور دہشت گرد داخل ہورہے ہیں رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کالعدم تنظیمیں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی بڑا خطرہ ہیں۔ جبکہ سندھ میں لشکر جھنگوی ،القاعدہ اور ٹارگٹ کلرز سرگرم ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 19 فروری 2014 - 12:13
مہر نیوز/ 19 فروری/ 2014 ء :پاکستان کی وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں دارالحکومت اسلام آباد کو انتہائی خطرناک شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں القاعدہ ،طالبان دہشت گردوں اور لشکر جھنگوی کا سلیپرسیل بن چکا ہےجبکہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ میں طالبان دہشت گردوں، لشکری جھنگوی اور القاعدہ کا نیٹ ورک ملکی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنا ہوا ہے جو ٹارگٹ کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔