مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کےساحلی علاقوں اور ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ کئی علاقے ایک بارپھر طوفان اور سیلاب کی زد میں آنے کو ہیں۔محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ سیلاب کاخطرہ ظاہرکیاہے۔کارن وال کے جنوب اور مغرب میں رہائش پذیرافراد کواس حوالے سے خصوصی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ساؤتھ ویسٹ لندن میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے اور پہلے سے بارش کا پانی موجود ہونے کے سبب بعض علاقوں میں سیلاب بھی آسکتاہے۔ساحلی علاقوں کے افرادکوحکام نے ہدایت کی ہے کہ وہ بارش اورسیلابی پانی میں سفر سے گریز کریں۔ ذرائع کے مطابق جنوری میں جس قدر بارش ہوئی ہے یہ برطانیہ میں 100 برس میں ایسا پہلا موقع تھا اور فروری کے آخر تک جتنی بارش ہوگی یہ برطانیہ کی تاریخ میں موسم سرما کی سب سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
اجراء کی تاریخ: 1 فروری 2014 - 17:25
مہر نیوز/ 1 فروری/ 2014 ء :برطانیہ کےساحلی علاقوں اور ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ کئی علاقے ایک بارپھر طوفان اور سیلاب کی زد میں آنے کو ہیں۔