مہر نیوز/31 جنوری /2014ء: چین میں شدید دھند کے باعث گاڑیوں کے آپس میں ٹکرا نے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں شدید دھند کے باعث گاڑیوں کے آپس میں ٹکرا نے کے نتیجے  میں تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ شنگھائی اورکن مینگ شہر کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا،جہاں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،حادثے میں تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،حادثے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی اور پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔