مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فضائیہ کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق دارالحکومت کابل کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو فضائیہ کی ایک بس کے قریب اڑا لیا جس کے نتیجے میں فضائیہ کے دو اہلکار اور ایک خاتون راہ گیر سمیت دو عام شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔ واضح رہے کہ کابل میں طالبان کے حملوں میں شدت آگئی ہے اور بس پر خودکش حملہ ایک ہفتے کے دوران تیسری بڑی کارروائی ہے جبکہ18 جنوری کو بھی کابل ہی کے ایک ہوٹل پر خودکش حملے اور فائرنگ سے 13 غیر ملکیوں سمیت کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 26 جنوری 2014 - 10:47
مہر نیوز/26 جنوری /2014ء:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فضائیہ کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔