مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس نے 11کھرب ڈالر بجٹ بل کی منظوری دے دی جس میں پاکستان کی کچھ امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کی گئی ہے۔ مسودہ دستخط کیلئے صدر باراک اوباما کو بھجوادیا گیا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ نے بھی سال 2014 کے اخراجات کا 11 کھرب ڈالر کا بجٹ منظور کرلیا ہے۔ بجٹ کی حمایت میں 72 اور مخالفت میں 26 ووٹ ڈالے گئے۔ بجٹ کی منظوری سے امریکہ میں ستمبر 2014 تک شٹ ڈاوٴن کا خطرہ ٹل جائےگا۔ بجٹ مسودے میں ایک بل بھی شامل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے دی جانے والی رقم میں سے تین کروڑ 30 لاکھ ڈالر اس وقت تک روک لیے جائیں جب تک کانگریس کو امریکی وزیرِ خارجہ کی طرف سے یہ ضمانت نہیں مل جاتی کہ ڈاکٹر آفریدی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور ان پر سے تمام الزامات واپس لے لیے گئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 جنوری 2014 - 16:46
مہر نیوز/17 جنوری /2014ء: امریکی کانگریس نے 11کھرب ڈالر بجٹ بل کی منظوری دے دی جس میں پاکستان کی کچھ امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کی گئی ہے۔