مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلجیم کے وزیرخارجہ نے ہندوستان ، سعودی عرب اور ترکی کے سفارت کاروں کوغیر مہذب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی سفارت کار سفارتی استثنیٰ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے قوانین سخت کرنے پر غور کیا جارہاہے ۔بلجیم پارلیمنٹ میں ایک سوال پروزیرخارجہ نے بتایا کہ گزشتہ تین سال کے دوران کم و بیش 971 ایسے کیسز سامنے آئے جس میں سفارتکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے ادا نہیں کیے ، انہوں نے کہا کہ کئی مواقع پرغیر ملکی مہمان ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی پائے گئے۔ بلجیم کے وزیر خارجہ نے بھارت ، سعودی عرب اور ترکی کے سفارت کاروں کو سب سے غیر مہذب قرار دیا اور کہا کہ سفارت کاروں کیلئے قوانین سخت کرنے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 دسمبر 2013 - 20:38
مہر نیوز/28 دسمبر /2013ء: بلجیم کے وزیرخارجہ نے ہندوستان ، سعودی عرب اور ترکی کے سفارت کاروں کوغیر مہذب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی سفارت کار سفارتی استثنیٰ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔