مہر نیوز/23 دسمبر /2013ء: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک بار کے باہر فائرنگ کےتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک بار کے باہر فائرنگ کےتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مسلح شخص نے پیرس کے ایک بار کے باہر کھڑے افراد پر انتہائی قریب سے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے مرد اور خاتون نے بار میں پناہ لے لی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔