مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کی حامی 21 خواتین کو گیارہ سال قید کی سزا سنادی ہے۔ان خواتین کو مختلف جرائم میں قصوروار ٹہرایا گیا ہے جن میں دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونا، ٹریفک روکنا اوراسکندریہ میں احتجاجی مظاہرے میں طاقت کا استعمال شامل ہیں۔ سزا پانے والی خواتین میں سات کی عمر 18 سال سے کم ہے اس لیے انہیں بچوں کی جیل میں بھیجا جائے گا۔عدالت نے اخوان المسلمون کے چھ رہنماوٴں کو بھی ،مظاہروں میں فساد پر اکسانے کے جرم میں پندرہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔اِن افراد پر اْن کی عدم موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 28 نومبر 2013 - 12:16
مہر نیوز/28 نومبر/2013ء: مصر میں ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کی حامی 21 خواتین کو گیارہ سال قید کی سزا سنادی ہے۔