مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئي۔ مجلس عزا میں بعض اعلی سول اور فوجی حکام اورعوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے واقعہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اس کے بعد جناب سماواتی اور جناب طاہری نے نوحہ خوانی کی اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اصحاب باوفا کے غم میں مصائب پیش کئے۔
واضح رہے کہ مجالس عزا کا یہ سلسلہ بروز جمعہ 11 محرم الحرام مطابق 24 آبان تک جاری رہےگا۔