مہر نیوز/13 نومبر/2013ء: امریکی ریاست ایری زونا کے علاقے فونکس میں میں شوہر نے بیوی،بیٹی سمیت 3افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ایری زونا کے علاقے فونکس میں میں شوہر نے بیوی،بیٹی سمیت 3افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور بیٹی سمیت تین افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کی۔ پولیس کے مطابق ریاست ایری زونا کے علاقے فونکس میں ایک مکان سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو ہلاک کرکے اس کی لاش کو جلا دیاجبکہ بیٹی اور گھر میں موجود ایک اور شخص کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جس کے بعد اس نے بھی خودکشی کرلی۔