مہر نیوز/6 نومبر/2013ء: پاکستان میں طالبان دہشت گردوں کے رہنما عبدالرشید غازی قتل کیس اور ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت کے علیحدہ علیحدہ مچلکے داخل کرادیے گئے۔ عدالت نے مشرف کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں طالبان دہشت گردوں کے رہنما عبدالرشید غازی قتل کیس اور ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت کے علیحدہ علیحدہ مچلکے داخل کرادیے گئے۔ عدالت نے مشرف کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئےہیں۔ سابق صدر کی آج رہائی کا امکان ہے۔ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کے دو مچلکے داخل کیے گئے جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے رہائی کی روبکار جاری کی۔ پرویز مشرف کی عبدالرشید غازی قتل کیس میں2 روز قبل ضمانت منظور ہوئی تھی۔اس کے علاوہ ججز نظربندی کیس میں بھی پرویز مشرف کی ضمانت کے مچلکے جمع کرادیے گئے۔ججز نظربندی کیس میں 5،5لاکھ روپے کے دو مچلکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرائے گئے ۔ججز نظربندی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشرف کی ضمانت منظور کی تھی ۔