مہر نیوز/3 نومبر/2013ء: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی مذاکراتکاروں کو سازشکار کہنے کا کسی کو حق نہیں ، اللہ تعالی کے فضل سے ایرانی مذاکراتکارسچے اور کامیاب رہیں گے یہ ہمارے اور انقلاب کے فرزند ہیں اور اپنے لوگوں کو کمزور کرنا درست نہیں ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی مذاکراتکاروں کو سازشکار کہنے کا کسی کو حق نہیں ، اللہ تعالی کے فضل سے ایرانی مذاکراتکارسچے اور کامیاب رہیں گے یہ ہمارے اور انقلاب کے فرزند ہیں  اور اپنے لوگوں کو کمزور کرنا درست نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 30 سال قبل تہران میں امریکی سفارتخانہ پر ایرانی طلباء کے قبضہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمارے جوانوں نے تیس سال پہلے امریکی سفارتخانہ کو جاسوس خانہ قراردیا تھا اور آج امریکی سفارتخانہ ، امریکہ کے قریب ترین ممالک میں بھی جاسوسی کا کام انجام دے رہے ہیں انھیں آج معلوم ہوا ہے جبکہ ہمارے جوانوں کو 30 سال پہلے معلوم تھا کہ امریکی سفارتخانہ در حقیقت جاسوس خانہ ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور گروپ 1+5 کے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  فرمایا: میں نےمشہد میں بھی کہا تھا کہ میں مذاکرات کے بارے میں مطمئن اور خوش فکر نہیں ہوں ۔ لیکن اللہ تعالی کے فضل سے ہمارے مذاکراتکاروں کو اس میں کوئي ضرر اور نقصان نہیں ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کے مد نظراسرائيل  کی حفاظت اور اسرائیلی مفادات ہیں جبکہ یہ چیزيں ہمارے مد نظر نہیں ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہمیں امریکہ کی مسکراہٹ پر خوش نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس مسکراہٹ کے پیچھےاس کا عظیم مکر و فریب پوشیدہ ہے۔