مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کرکے ترکی کے سفر پر روانہ ہوگئے ہیں وہ استنبول اورانقرہ میں ترک صدر اور وزيراعظم سےملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف استنبول میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ اور علاقائی سلامتی کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرنے کے بعد انقرہ روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ ترکی کے صدر عبد اللہ گل اور وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے گیارہویں مشترکہ کمیشن کے انعقاد پر جنوبی افریقہ کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور جنوبی افریقہ کے صدر کو تہران کے دورے کی دعوت دی۔
اجراء کی تاریخ: 1 نومبر 2013 - 12:20
مہر نیوز/1 نومبر/2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کرکے ترکی کے سفر پر روانہ ہوگئے ہیں وہ استنبول اورانقرہ میں ترک صدر اور وزيراعظم سےملاقات اور گفتگو کریں گے۔