اجراء کی تاریخ: 29 اکتوبر 2013 - 13:57

مہر نیوز/29 اکتوبر/2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اعلی پارلیمانی وفد کے ہمراہ چين پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اعلی پارلیمانی وفد کے ہمراہ چين پہنچ گئے ہیں۔ لاریجانی چينی کانگریس کے سربراہ کی دعوت پر چین پہنچے ہیں جہاں وہ چین کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ۔ علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے لاریجانی آج چين کی غیر ملکی ریسرچ یونیورسٹی میں خطاب بھی کریں گے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر چين کے مسلمانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔