مہر نیوز/27 اکتوبر/2013ء:عراق کے دارالحکومت بغداد میں 8 کار بم دھماکوں میں 42 افراد ہلاک اور کئي درجن زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں 8 کار بم دھماکوں میں 42 افراد  ہلاک  اور کئي درجن زخمی ہوگئے ہیں ۔بم دھماکے بغداد کے الشعب ، المشتل،بابا المعظم، الحریہ، سبع البور، ابوالدشیروالطالبیہ اور البیاع میں ہوئے ہیں۔ بم دھماکوں میں سعودی عرب اور قطر سے وابستہ  القاعدہ کے دہشت گرد ملوث ہیں۔