مہر نیوز/25 اکتوبر/2013ء:شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہیمی کل تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ شام کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہیمی کل تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ شام کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اخضر ابراہیمی اس  ملاقات میں جنیوا 2 کانفرنس کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔ اقوام متحدہ کے نمائند تہران سے پہلے مصر، کویت اورعراق کا دورہ کرچکے ہیں اور ایران کے بعد وہ شام اور لبنان کا دورہ بھی کریں گے۔