مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق کروشیا کے صدرایووبوسیبویچ نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ کروشیا ایران کے پرامن ایٹمی حقوق کو سرکاری طور پر تسلیم کرتا ہے۔ ایرانی اسپیکر نے اس ملاقات میں دوطرفہ روابط اور علاقائي اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل کروشیا کے وزیر خآرجہ نے بھی کہا تھا کہ کروشیا ایران کے پرامن ایٹمی حقوق کو سرکاری طور پر تسلیم کرتا ہے۔ لاریجانی کروشا کے تاریخی شہر ڈوبرنیک کا بھی قریب سے مشاہدہ کریں گے اور اس کے بعد وہ تین یورپی ممالک کا 6 دورہ مکمل کرکے کروشیا سے وطن روانہ ہوجائیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 11 اکتوبر 2013 - 20:01
مہر نیوز/11 اکتوبر/2013ء: کروشیا کے صدر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ کروشیا ایران کے پرامن ایٹمی حقوق کو سرکاری طور پر تسلیم کرتا ہے۔