مہرخبررساں ایجنسی اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف نے فیس بک پیغام میں کہا ہےکہ گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات میں قومی ہمدلی اور اجماع کی سخت ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگلا ہفتہ اہم ہفتہ ہے جس میں ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے سلسلے میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات ہوں گے ،یہ مذاکرات بہت ہی اہم ہیں اور ان کے لئے قومی اجماع اور اتحاد کی ضرورت ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 اکتوبر 2013 - 12:08
مہر نیوز/11 اکتوبر/2013ء:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف نے کہا ہےکہ گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات میں قومی ہمدلی اور اجماع کی سخت ضرورت ہے۔