مہر نیوز/9 اکتوبر/2013ء: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے امیگریشن قوانین میں تبدیلی کیلئے مظاہرہ کیاہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت  واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے امیگریشن قوانین میں تبدیلی کیلئے مظاہرہ کیاہے۔پولیس نے 8 ارکانِ کانگریس سمیت دو سو افراد کو گرفتار کر لیا۔ واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے سے متعلق امیگریشن قانون میں تبدیلی کے لئے ریلی نکالی۔ مظاہرین نے کانگریس کی عمارت کے قریب سڑک بلاک کر دی۔ پولیس نے 8ارکان کانگریس سمیت دو سو افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے 8ارکان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ مظاہرین نے کانگریس سے ایک کروڑ 10 لاکھ تارکین وطن کو شہریت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔