مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر تکریت میں مسلح افراد نے ایک عراقی ہیلی کاپٹر کو گرا دیا جبکہ دوسرے پر بھی فائرنگ کی ہے اس حملے میں ہیلی کاپٹرمیں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مسلح افراد کے حملے میں 12 عراقی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں عراق میں دہشت گردوں کے حملوں میں اضآفہ ہوگیا ہے اور گذشتہ ایک ماہ میں القاعدہ دہشت گردوں کے حملوں میں ایک ہزار سے زائد بے گناہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ القاعدہ دہشت گردوں کو سعودی عرب، امریکہ اور قطر کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔