مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 238تک پہنچ گئی ہے۔ ضلع کیچ میں زلزلے سے مزید22 افرادکے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد ضلع کیچ میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 30ہوگئی ہے۔زلزلے سے ضلع آواران کا علاقہ ملار سب سے زیادہ متاثرہوا۔ ضلع آواران میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد 208 جبکہ تربت میں زلزلے سے 8 افراد ہلاک ہوئے۔اطلاعات کے مطابق زلزلے سے بلوچستان کے 7 اضلاع متاثرہوئے، جن میں تربت، آواران، پنجگور، چاغی، خضدار اور گوادراور کیچ شامل ہیں۔ضلع آوران زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور صوبائی حکومت نے ضلع آواران میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 ستمبر 2013 - 11:30
مہر نیوز/ 25 ستمبر/2013ء: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 238تک پہنچ گئی ہے۔