مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کی طرف سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دی گئی دعوت میں شراب موجود ہونے کی وجہ سے شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس دعوت میں امریکی صدر باراک اوبامہ اور حسن روحانی کے درمیان ممکنہ ملاقات کی خبریں گشت کررہی تھیں۔ اس سے پہلے بھی ایرانی رہنما ایسے اجلاس میں شرکت نہیں کرتے تھے جہاں شراب پی جاتی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 24 ستمبر 2013 - 23:49
مہر نیوز/ 24 ستمبر/2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کی طرف سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دی گئی دعوت میں شراب موجود ہونے کی وجہ سے شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔