مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشاراسد نے کہا ہے کہ شام کیمیائی ہتھیار سے متعلق امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی پاسداری کرےگا اور شام کیمیائی ہتھیار تحویل میں دینے کے لئے آمادہ ہے۔شامی صدر نے کہا کہ شامی فوج نے کیمیائی ہتھیاروں بالکل استفادہ نہیں کیا اور ہم اپنے ایٹمی ہتھیار ہر ایسے ملک کو دینے کے لئے تیار ہیں جو ماحولیات کا خطرہ مل لے کر انھیں تلف کرنے کے لئے آمادہ ہو ۔ صدر بشاراسد کا کہنا تھا کہ کیمیائی ہتھیار تلف کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے اور اس پر ایک ارب ڈالراخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔شامی صدر نے کہا کہ امریکی صدر کو جنگ کا طبل بجانے کے بجائے امریکی عوام کے جنگ کے خلاف نعروں پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ شام حال ہی میں کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے ملحق ہوگیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 ستمبر 2013 - 10:57
مہر نیوز/ 19 ستمبر/2013ء: شام کے صدر بشاراسد نے کہا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں نے سارین گیس سے استفادہ کیا ہے ،شام کیمیائی ہتھیار سے متعلق امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی پاسداری کرےگا اور شام کیمیائی ہتھیار تحویل دینے کے لئے آمادہ ہے۔