مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے شام پر امریکہ کے ممکنہ حملے کے پیش نظر مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل شکن سسٹم نصب کردیاہے۔میزائل شکن بیٹری شہر کے مغرب میں نصب کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے کہا کہ ''دفاعی نظاموں کو صورت حال کے جائزے کے بعد نصب کیا گیا ہے''۔اس سے پہلے اسرائیل نے اگست کے آخر میں تل ابیب کے علاقے میں موبائل سسٹم کی ایک بیٹری نصب کی تھی،اس وقت اسرائیل نے سات بیٹریاں زیر استعمال ہیں اور انھیں کسی بھی جانب سے میزائل حملے کو ناکام بنانے کیلئے نصب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شام پر امریکہ کے ممکنہ حملے کی صورت میں اسرائیل تباہ ہوسکتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 ستمبر 2013 - 13:54
مہر نیوز/9ستمبر/2013ء : اسرائیل نے شام پر امریکہ کے ممکنہ حملے کے پیش نظر مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل شکن سسٹم نصب کردیاہے۔