مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے علاقہ کوہاٹ کی کچہری میں زوردار دھماکے اور فائرنگ سے 2حملہ آور اور ایک پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی پی او آفس کوہاٹ پر شدت پسندوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے بعد پولیس اور شدت پسندوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کچہری میں مزید 3سے 4حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 ستمبر 2013 - 13:53
مہر نیوز/9ستمبر/2013ء : پاکستان کے علاقہ کوہاٹ کی کچہری میں زوردار دھماکے اور فائرنگ سے 2حملہ آور اور ایک پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔