مہر نیوز/7ستمبر/2013ء : ترکی کے وزیر اعظم اردوغان نے شام کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو ضروری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی شام پر فوجی حملے کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان  نے شام کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو ضروری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی شام پر فوجی حملے کی حمایت کرتا ہے۔ روس کے شہر سن پیٹرز برگ میں گروپ 20 کے اجلاس کے بعد ترک وزیر اعظم نے کہا کہ شام کے خلاف فوجی کاررواغی ضروری ہے جبکہ  گروپ 20 کے اکثر ممالک امریکی صدر اوبامہ پر واضح کرچکے ہیں کہ شام کے خلاف فوجی اقدام مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ اس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔ لیکن ترکی کے وزیر اعظم اور سعودی عرب اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ امریکہ فوری طور پر شام پر حملہ کردے سعودی عرب نے تو شام پر امریکی فوجی حملے کے تمام اخراجات دینے کا بھی امریکہ سےوعدہ کیا ہے۔